SHARE

پٹنہ، 02 اپریل (اسٹاف رپورٹر) آج وزیر اعلی رہائش گاہ واقع ‘کانفرنس ہال مےں محکمہ آبی وسائل کی طرف سے ‘مادھو چتلے کمیٹی رپورٹ’ پر وزیر اعلی نتیش کمار کے سامنے پرزنٹیشن پیش کیا گیا . پرنسپل سکریٹری محکمہ آبی وسائل ارون کمار سنگھ نے گنگا ندی میں ہو رہے سلٹ ڈیپازٹ پر قائم مادھو چتلے کمیٹی کی رپورٹ کے مختلف نکات پر وزیر اعلی کے سامنے وضاحت پیش کی۔پرزنٹیشن کے لئے وزیر اعلی نے گنگا ندی میں ہو رہے سلٹ ڈیپازٹ کے مختلف وجوہات اور اس کی تشخیص پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. وزیر اعلی نے کہا کہ سلٹ ڈیپازٹ کے تناظر میں تفصیلی نےشنل سلٹ مینجمنٹ پالیسی بنانا ضروری ہے. گنگا ندی کو بچائے رکھنے کے لیے سلٹ مینجمنٹ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے. گنگا ندی میں مسلسل سلٹ جمع ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ فرکا تک گنگا ندی کا سروے کرنے کے بعد ہی گنگا ندی کے تناظر میں وسیع پالیسی بنائی جا سکے گی، افسر اور انجینئر خود پہلے فرکا تک گنگا ندی کا سروے کریں.پرزنٹیشن کے دوران چیف سیکرٹری مسٹر انجنی کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری آبی وسائل مسٹر ارون کمار سنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر چنچل کمار، وزیر اعلی کے سیکرٹری مسٹر اتیش چندرا، وزیر اعلی کے سیکرٹری مسٹر منیش کمار ورما، گوپال سنگھ ، محکمہ آبی وسائل کے چیف انجینئر سمیت محکمہ آبی وسائل کے دیگر افسران اور انجینئر موجود تھے.واضح ہو کہ وزیر اعلی نتیش کمار گنگا ندی کے بہاو¿ کو جاری رکھنے کےلئے گزشتہ کئی برسوں سے فکر مند ہےں ۔اورمرکزی حکومت سے ملکر کوششیں کررہے ہےں ۔