SHARE

پٹنہ، یکم, اپریل (اسٹاف رپورٹر) آج وزیر اعلی سیکرٹریٹ واقع سمواد بھون میں آئی ، ڈبلیو ، اے، آئی، (ان لینڈ واٹرویز اتھارٹی آف انڈیا) کی طرف سے ‘واٹر ویز ڈیولپمنٹ‘ سے متعلق پرزنٹیشن وزیر اعلی نتیش کمار کمار کے سامنے پیش کیا گیا ۔پرزنٹیشن میں قومی واٹرویزنمبر 1کے مختلف نکات پر بحث کی گئی۔آئی ڈبلیو اے آئی کے پرزنٹیشن کے لئے وزیر اعلی نتیش کمار نے قومی واٹر ویز نمبر۔1 کے مختلف پہلوؤں کا ذکر کیا. وزیر اعلی نے آئی ڈبلیو اے آئی کے حکام سے کہا کہ آپ سب خود جاکر گنگا ندی کو بکسر سیفرکا تک دیکھ لیں تاکہ آپ زمینی حقیقت سے آگاہ ہو جائیں. انہوں نے کہا کہ گنگا ندی کی چوڑائی گھٹتی جا رہی ہے، گنگا ندی میں مسلسل سلٹیشن ہو رہا ہے. جب تک وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی نہیں کی جائے گی، واٹر ویز پراجیکٹ کامیاب نہیں ہو پائے گا. انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ واٹر ویز بہت مفید ہوتا ہے. گنگا ندی کے تناظر میں پانی بڑھے، سلٹ ڈپجشن اور سلٹ مینجمنٹ پر خصوصی زور دینا ضروری ہے. اگر سلٹ کے جماؤ کے بارے میں بھارت سرکار نہیں سوچے گی تو آنے والے وقت میں گنگا کا بہاؤختم ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ گنگا ندی بہاؤ جاری رکھنے کے لئے نیشنل سلٹیشن مینجمنٹ پالیسی بنانا ضروری ہے.وزیر اعلی کی ہدایت پرپرزنٹیشن کے بعدمحکمہ آبی وسائل کی طرف سے آئی ڈبلیو اے آئی کے حکام کو بکسر سے کا تک گنگا ندی کا ہوائی سروے کرایا گیا.پرزنٹیشنکے دوران آبی وسائل کے وزیر راجیو رجن سنگھ عرف للن سنگھ، چیف سکریٹری مسٹر انجنی کمار سنگھ، ڈیولپمنٹ کمشنر ششر سنہا، پرنسپل سکریٹری محکمہ آبی وسائل ارون کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری سڑک تعمیر مسٹر امرت لال مینا، پرنسپل سکریٹری مسٹر چیتنیہ پرساد، پرنسپل سکریٹری ویویک کمار سنگھ، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر چنچل کمار، وزیر اعلی کے سیکرٹری مسٹر اتیش چندر ، وزیر اعلی کے سیکرٹری مسٹر منیش کمار ورما، چیئرمین آئی ڈبلیو اے آئی مسز نوتن گوہا چندرا، وائس چیئرمین آئی ڈبلیو اے آئی مسٹر پرویر پانڈے، آئی ڈبلیو اے آئی کے تکنیکی رکن مسٹر ایس کے گنگوار، آئی ڈبلیو اے آئی کے چیف انجینئر مسٹر ایس وی کے ریڈی سمیت دیگرمعزز افسران اور محکمہ آبی وسائل کے انجینئر موجود تھے .