SHARE

نئی دہلی۔یکم اپریل (ےو اےن اےن )بہاریہ سور ج مکھی کیلئے کھادوں اور آبپاشی کی ضرورت کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودو ں کی خوراک کیلئے زمین ایک قدرتی ذریعہ ہے لیکن پودوں کی بہتر نشو ونما کیلئے لگاتارمطلوبہ مقدار میںغذا کی فراہمی زمین کیلئے ممکن نہیں، ا س لیے بہتر ین پیداوار حاصل کرنے کیلئے بر وقت اور مناسب مقدار میں کھادوں کا استعمال ضروری ہے ،کھاد ڈالنے سے پہلے زمین اور پانی کا تجزیہ کرنے والی لیبارٹری سے اپنی زمین کے نمونے چیک کروائے جائیں اور ان کے نتائج کے مطابق متوازن کھا د استعمال کی جا ئے، کیمیائی کھادیں پودے کو نائٹرو جن فاسفورس اورپوٹا شیم تین اجزائے خوراک مہیا کرتی ہے جوبنیادی اہمیت کے حامل ہے ۔