SHARE

ممبئی ۔ 31 مارچ (ےو اےن اےن) بھارت میں زیرعلاج مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی کی دوران علاج کی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ کافی بہتر اور ماضی کی نسبت اب دبلی دکھائی دیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں مصری وزارت خارجہ کے معاون خصوصی محمد ادریس، بھارت میں مصر کے سفیر حاتم تاج الدین اور قونصل جنرل احمد خلیل نے ممبئی کے ‘سیفی‘ ہسپتال کا دورہ کہا جہاں پر نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان عبدالعاطی زیرعلاج ہیں۔ مصری عہدیداروں نے ایمان سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ایمان عبدالعاطی کے علاج پر مامور ڈاکٹر مفضل لکڈوالا نے بتایا کہ ایمان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔ آئندہ ماہ اپریل میں اسے واپس مصربھیجا جاسکتا ہے۔ ایک سال کے بعد وہ دوبارہ بھارت آئے گی جہاں اس کی ایک اور سرجری کی جائے گی۔ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمان کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور اس کے جسم میں موجود 75 فی صد فالتو چربی اوردیگر مواد تلف کیا گیا ہے۔ اس دوران اس کی خوراک بھی کم کی گئی ہے۔