SHARE

نئی دہلی ۔ 31 مارچ (ےو اےن اےن) ریاست اڑیسہ میں ماﺅ باغیوں نے جمعہ کی علی الصبح ایک ریلوے سٹیشن پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تیس کے قریب مسلح باغیوں نے حملے کے دوران دو بم دھماکے بھی کئے۔وہ ریلوے ملازمین کے واکی ٹاکی چھین کر لے گئے۔ ماﺅ باغیوں نے سٹیشن پر پمفلٹ بھی پھینکے جن میں وزیراعظم نریندر مودی کے ریاست اڑیسہ کے دورے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی اپنی پارٹی بی جے پی کے تین سو رہنماﺅں کے ساتھ اپریل کے وسط میں اڑیسہ کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔اڑیسہ میں ماﺅ باغیوں نے دو ماہ قبل ایک کارروائی میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔